Independence Day Celebrations 2024

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی، لاہور میں چودہ اگست کے پرمسرت موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب جوڈیشل اکیڈمی جناب جسٹس (ر)سردار احمد نعیم صاحب کے ہمراہ ڈائریکٹر پروگرام منصور احمد خان صاحب،ڈائریکٹر ریسرچ محترمہ بشریٰ زمان صاحبہ، ڈائریکٹر ٹریننگ جناب محمد اِرم ایاز صاحب ، ایڈیشنل ڈائریکٹر صبور احمد خان صاحب، فاضل سینئر انسٹرکٹرز و دیگر افسران اور سٹاف نے شرکت کی۔

اس پروقار تقریب میں تلاوتِ کلامِ پاک کے بعد پرچم کشائی کی گئی اور قومی ترانہ سنایا گیا۔

               پرچم کشائی کے بعد جوڈیشل اکیڈمی کے ہال میں تمام حاضرین کے لئے قیامِ پاکستان کےپسِ منظر میں تیار کردہ ایک دستاویزی فلم دکھائی گئی۔  اس دستاویزی فلم کے بعد جناب ڈائریکٹر جنرل صاحب نےخطاب کرتے ہوئے اپنےوطن کی اہمیت اور آزادی کے حوالے سے اپنے  خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ آزادی سے بڑی کوئی نعمت نہیں اور اپنے ملک پاکستان سے بہتر دنیا میں کوئی خطہ موجود نہیں۔   یہ موسم، یہ ہوا، یہ فضائیں،  یہ سرسبزوشاداب باغ وباغیچہ ، پہاڑو دریااور بے شمار نعمتیں جو اللہ تعالیٰ نے ہمارے ملک میں عطا کی ہیں وہ دنیا کے کسی خطے میں یکمشت موجود نہ ہیں۔  انہوں نے مزید فرمایا کہ اس کا ادراک اور اہمیت اس وقت ہوتی ہے جب آپ ایک دفعہ باہر کی دنیا سے چکر لگاکرآئیں۔             

خطاب کےآخر میں ملک کے لئے دعا کرتے ہوئے عہد لیا گیاکہ ہم سب محنت اور ایمانداری سے اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گےاور اس ملک کی ترقی و خوشحالی کےلئے دن رات جدوجہد کریں گے۔

محترم جناب ڈائریکٹر جنرل صاحب کے خطاب کے بعد ڈاکٹر عمران مجددربانی صاحب نے تمام افسران اور مہمانِ گرامی کو میس میں  جانے کے لئے دعوت دی جہاں پر جناب ڈائریکٹر جنرل صاحب نےسٹاف اور بچوں کے ہمراہ جشنِ آزادی کا کیک کاٹا ۔

For pictures, please click here.