76th Anniversary Of Pakistan Independence Program In The Punjab Judicial Academy

Monday, August 14, 2023

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہورمیں 14اگست کے پر مسرت موقع پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پرایکٹنگ ڈائریکٹر جنرل جناب شترعباس صاحب کے ہمراہ ڈائریکٹرریسرچ / پبلیکیشن، میڈم بشریٰ زمان صاحبہ، ڈائریکٹرپروگرام منصور احمد خان صاحب، ایڈیشنل ڈائریکٹر صبور احمد خان صاحب ودیگر افسران اور سٹاف نے شرکت فرمائی۔ پرچم کشائی کے بعد جوڈیشل اکیڈمی کے ہال میں ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا۔ شرکاء تقریب سے اپنے خطاب میں ڈائریکٹر جنرل صاحب نے حالات واقعات کی روشنی میں تاریخ پاکستان کا حوالہ دیتے ہوۓ اپنے خیالات کا اظہار کیا اور آزادی کے حصول میں عظیم رہنماؤں کی کوششوں اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اورملکی سلامتی کے لیے دعا کی۔ شرکاء تقریب کو تحریک پاکستان کے متعلق ایک ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔ آخر میں ملک کی76 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب کی انتظامی امور کی ذمہ داری ایڈیشنل ڈائریکٹر جناب صبور احمد خان صاحب نے اور میزبانی کے فرائض انسٹرکٹرآئی ٹی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی ڈاکٹرعمران مجدد ربانی صاحب نے ادا کیے۔

For pictures, please click here.