75th Anniversary (Diamond Jubilee) Of Pakistan Independence Program In The Punjab Judicial Academy

Sunday, August 14, 2022

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہورمیں 14 اگست کے پر مسرت موقع پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جناب اشترعباس صاحب کے ہمراہ ڈائریکٹرٹریننگ طارق افتخاراحمد،ڈائریکٹرپروگرام چوہدری محمد صدیق ڈائریکٹر ریسرچ میڈم بشریٰ زمان صاحبہ،ایڈیشنل ڈائریکٹر صبور احمد خان صاحب ودیگر افسران اور سٹاف نے شرکت فرمائی۔پرچم کشائی کے بعد جوڈیشل اکیڈمی کے ہال میں ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا شرکاء تقریب سے اپنے خطاب میں ڈائریکٹر جنرل صاحب نے حالات واقعات کی روشنی میں تاریخ پاکستان کے پس منظر کے ساتھ ساتھ ملک کی موجودہ صورت حال کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ملکی سلامتی کے لیے دعا بھی کی۔شرکاء تقریب کو تحریک پاکستان کے متعلق ایک ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔آخر میں ملک کی75 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔جس میں رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ لاہور جناب عرفان احمد سعید صاحب ڈی جی کیس مینجمنٹ جناب چوہدری شازب سعیدصاحب،اور ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری جناب عبدالرشید عابدصاحب نے خصوصی شرکت فرمائی۔تقریب کی میزبانی کے فرائض انسٹرکٹرآئی ٹی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی عمران مجدد ربانی صاحب نے ادا کیے۔

For pictures, please click here.