Compulsory Retirement from Service

Tuesday, May 4, 2021

.چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے وارڈن محمد سلیم کو جبری ریٹائرڈ کردیا گیا

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں تعینات وارڈن محمد سلیم کو مس کنڈکٹ کی بنیاد پر جبری ریٹائرڈ کردیا گیا. چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ (چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی) جسٹس محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد قائم مقام ڈائریکٹر جنرل پنجاب جوڈیشل اکیڈمی چوہدری محمد سلیم نے احکامات جاری کردیئے. وارڈن محمد سلیم پر مختلف نوعیت کے الزامات تھے جو ڈائریکٹر ٹریننگ طارق افتخار احمد کی جانب سے کی گئی انکوائری میں درست ثابت ہوئے. وارڈن محمد سلیم کو شوکاز جاری کیا گیا اور ذاتی سماعت کا موقع بھی فراہم کیا گیا. وارڈن محمد سلیم کی جانب سے تسلی بخش جواب پیش نہ کیا گیا، جس کی بناء پر اسے پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت جبری ریٹائرڈ کردیا گیا